ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ میں کانگریس اوربی جے پی دونوں کو ملیں 8نشستوں پر کامیابی، بی آر ایس کا پتہ صاف

تلنگانہ میں کانگریس اوربی جے پی دونوں کو ملیں 8نشستوں پر کامیابی، بی آر ایس کا پتہ صاف

Tue, 04 Jun 2024 20:43:04    S.O. News Service

 حیدرآباد 4/جون (ایس او نیوز): تلنگانہ کی 17لوک سبھا نشستوں میں  حکمراں جماعت کانگریس اوربی جے پی نے 8، 8 حلقوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی ایس آر کا یہاں پتّہ صاف ہوگیا ہے۔   

 حیدرآباد سے مجلس کے امیدوار اور پارٹی صدر اسدالدین اویسی نے پانچویں مرتبہ اس نشست پر  اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار جیت حاصل کی۔تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول اداکرنے اورریاست میں دس سال تک برسراقتدر بی آرایس کو اِس بار  صفر نشستیں حاصل ہوئی ہیں ، حالانکہ 2019 کے انتخابات میں بی آر ایس نے  نو سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ اسی طرح  ریاست میں بی جے پی  نے گذشتہ انتخابات  میں  چار نشستوں پر اور کانگریس نے تین نشستوں پر جیت حاصل کرسکی تھی، مگر اس بار   کانگریس کو آٹھ اور بی جے پی کو بھی آٹھ نشستوں پر کامیابی ملی۔ جبکہ ایک نشست پر اسدالدین اویسی کامیاب رہے۔

بی جے پی نے دو پارلیمانی حلقہ چیوڑلہ اور ملکاجگری کے علاوہ محبوب نگراور میدک سے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح حکمراں جماعت کانگریس کا مظاہرہ بھی بہترین رہا۔ اور اس نے  ورنگل، محبوب آباد، ناگرکرنول، ظہیرآباد اور پداپلی پر قبضہ کرلیا۔ ریاست کے 17 حلقوں میں میدک کو چھوڑکر باقی تمام حلقوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں میں یکطرفہ مقابلہ دیکھاگیا۔

نظام آباد، عادل آباد اور کریم نگر  جیسے حلقوں میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن صاف نظر آئی جہاں بڑی اقلیتی آبادی کے باوجود بی جے پی کے اُمیدواروں نے  کافی بڑے فرق کے ساتھ جیت درج کی۔بتایا جاتا ہے کہ یہ نریندر مودی کا کرشمہ تھا جس نے شمالی اور وسطی تلنگانہ میں بی جے پی کے لیے کام کیا، انتخابی مہم کے دوران پارٹی کے امیدواروں نے کھل کر بی جے پی کے لیے حمایت مانگی، لوگوں سے کہا  گیا کہ وہ "مودی کا چہرہ دیکھ کر" پارٹی کو ووٹ دیں۔

 10 سے زائد امیدواروں نے لاکھوں ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی جن میں سب سے زیادہ اکثریت نلگنڈہ سے مقابلہ کرنے والے کانگریس امیدواررگھویر ریڈی ہیں جنہوں نے بی جے پی کے امیدوار سیدی ریڈی کو 5 لاکھ 59ہزار سے بھی  زائد ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ اکثریت دو تلگوریاستوں کے پارلیمانی حلقوں میں سب سے زیادہ ہے۔  حیدرآباد لوک سبھا سے صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین اسدالدین اویسی نے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کو 3 لاکھ 20 ہزارووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔ کریم نگر سے بی جے پی امیدوار بنڈی سنجے نے کانگریس امیدوار راجندرراو کو 2لاکھ 2ہزارووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی۔

 ورنگل سے کانگریس امیدوارکڈیم کاویا نے بی جے پی امیدوار رمیش کو 2 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ بھونگیر سے کانگریس امیدوارکرن کمارریڈی نے بی جے پی امیدوار بی نرسیاگوڑ کو2 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔


Share: